مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار ارب پتی کاروباری شہزادہ ولید بن طلال کو رہا کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ولید بن طلال 2 ماہ قید میں رہنے کے بعد رہا ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔ شہزادہ ولید بن طلال ان 400 کے قریب شہزادوں،امرا،وزیروں اور امیر کاروباری شخصیات میں شامل تھے جنہیں اسعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے زیر کرنے کے لئے بدعنوانی اور کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔ محمد بن سلمان نے ان تمام افراد کو دارالحکومت ریاض کے مشہور کارلٹن ہوٹل میں قید کیا تھا اور اس وقت سے یہ ہوٹل عام افراد کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل ولید بن طلال نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا تھا کہ اسے جلد آزاد کردیا جائے گا۔
سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار ارب پتی کاروباری شہزادہ ولید بن طلال کو رہا کردیا گیا ہے۔
News ID 1878331
آپ کا تبصرہ